نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
ڈرگ انفورسمنٹ سیل ٹیم نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کنسائنمنٹ سے 23 کلو ہیروئن برآمد کرلی
نمک کے کنسائنمنٹ کی آڑ میں ایمپتھیٹا مائن نامی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز ایکسپورٹ اور انفورسمنٹ کراچی کی مشترکہ کارروائی میں برآمد ہیروئن کی مالیت 230 ملین روپے ہے۔
کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی پر یو اے ای کے لئے بک نمک کا کنسائنمنٹ گرین چینل کے ذریعے کلئیر کرایا گیا تھا۔
ڈرگ انفورسمنٹ سیل ٹیم نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کنسائنمنٹ سے 23 کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے۔
مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا اور اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔