’پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ‘ جاوید میانداد بھارتیوں پر بھڑک اٹھے
بھارت کھیلنے سے ڈرتا ہے، اگر ہار گئے تومودی کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،سابق قائد
'پاکستان نہیں آنا تو جہنم میں جاؤ' سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی بورڈ پر بھڑک اٹھے۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے باوجود بھارت یہاں پر ٹیم بھیجنے کو تیار نہیں ہے، سیکیورٹی کا بہانہ بناکر اس نے ایشیا کپ کیلیے دوریسے صاف انکار کرنے کے ساتھ شوپیس ایونٹ کو بھی کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے مسلسل انکار پر سابق اسٹار بیٹر جاوید میانداد بھی تنگ آگئے، کوئٹہ میں گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں میچ کے موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکی، اسے آگے بڑھنے کیلیے بھارتی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، اگر بھارت کرکٹ کھیلنے کیلیے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو جہنم میں جائے، پاکستان کو اس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
انھوں نے بھارتی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آخر بھارت کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں اتنا ڈر کیوں لگتا ہے، وہ جانتے ہیں کہ اگر پاکستان سے ہار گئے تو عوام ان کو نہیں چھوڑے گی، نریندرا مودی بھی چھپ جائیں گے کیونکہ ان کی عوام انھیں نہیں بخشے گی۔
دریں اثنا جاوید میانداد نے شاہد خان آفریدی کے ساتھ کوئٹہ اسٹیڈیم کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ''ون اینڈ اونلی شاہد آفریدی''۔ یاد رہے کہ میانداد کی کوچنگ میں آفریدی نے کافی کرکٹ کھیلی،سابق اسٹار کے مشوروں سے انھیں اپنی بیٹنگ بہتر بنانے میں بھی مدد ملی تھی، شاہد آفریدی نے نمائشی میچ میں بھی اپنے کھیل سے شائقین کو لطف اندوز کرتے ہوئے 25 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔