پاک افغان میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا مسئلہ میٹنگ میں زیربحث

دونوں ملکوں کے بورڈ حکام نے زیادہ سے زیادہ باہمی مقابلوں کے امکانات پر غور کیا

دونوں ملکوں کے بورڈ حکام نے زیادہ سے زیادہ باہمی مقابلوں کے امکانات پر غور کیا۔ فوٹو: فائل

اے سی سی اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا


دونوں ملکوں کے بورڈ حکام نے زیادہ سے زیادہ باہمی مقابلوں کے امکانات پر غور کیا، اس کے ساتھ میچز کے دوران تماشائیوں کی جانب سے ماحول خراب کرنے کا مسئلہ بھی موضوع بحث رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021اور گزشتہ سال ایشیا کپ میں افغان شائقین نے ہلڑ بازی کرتے ہوئے تشدد کا راستہ اپنایا جس کی وجہ سے ماحول انتہائی خراب ہوا تھا۔
Load Next Story