شیونرائن اور ٹیگنرائن سنچری بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین باپ بیٹے

ٹیگنرائن چندرپال ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ کے علاوہ ٹیسٹ سنچری داغنے والے ایک دہائی میں دوسرے اوپنر بن گئے


Sports Desk February 07, 2023
ٹیگنرائن چندرپال ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ کے علاوہ ٹیسٹ سنچری داغنے والے ایک دہائی میں دوسرے اوپنر بن گئے۔ فوٹو: اے پی

شیونرائن چندرپال اور ٹیگنرائن ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے پہلے باپ بیٹا بن گئے.

ٹیگنرائن نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی، وہ شیونرائن چندرپال کے بیٹے ہیں، جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد تھری فیگر اننگز کھیلیں۔

دیگر ممالک میں ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے باپ اور بیٹے موجود ہیں، ان میں ہیڈلی، مارش، منجریکر، لیتھم، علی خان، امرناتھ، براڈ، نذر،مدثر، حنیف محمد اور شعیب کی فیملیز شامل ہیں۔

زمبابوے سے اسی میچ کے دوران کارلوس بریتھ ویٹ اور ٹیگنرائن چندرپال نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا، دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کیلیے 336 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس سے قبل گورڈن گرینج اورڈیسمنڈ ہینز میں انگلینڈ کے خلاف 1990 میں 298 رنز کی اوپنگ پارٹنر شپ قائم ہوئی تھی۔

ٹیگنرائن چندرپال ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ کے علاوہ ٹیسٹ سنچری داغنے والے ایک دہائی میں دوسرے اوپنر بن گئے۔ ان سے قبل کرس گیل نے 2013 میں زمبابوے کیخلاف ہی تھری فیگر اننگز کھیلی تھی، اس کے بعد سے طویل فارمیٹ میں 10 برس تک بریتھ ویٹ نے ہی 11 سنچریاں بنائی تھیں،وہ زمبابوے سے جاری سیریز کے پہلے میچ میں بھی سنچری (182)بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں