15 کروڑ سے زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد
سپریم کورٹ نے امیر کارپوریشنوں کو50فیصد واجبات 7روز کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کر دی، ایف بی آر
ایف بی آر نے 15کروڑ روپے سے زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور کارپوریشنوں پر سپر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے امیر کارپوریشنوں کو50فیصد واجبات 7روز کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ فیصلے سے ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روہے اضافے کا امکان ہے، زیادہ کمانے والی کمپنیوں کی آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ میں اہم پیش رفت ہوئی، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔
واضع رہے کہ فنانس ایکٹ 2022 کے تحت پارلیمان نے 15 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس لگایا تھا، بعد میں لاہور ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم نامے کے ذریعے اس لیوی کے نفاذ کو روک دیا،عدالت عظمیٰ کے احکامات کے بعد ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روپے اضافہ متوقع ہے۔
ایف بی آر نے 15 کروڑ سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر ایک سے 4 فیصد سپر ٹیکس کے ذریعے 80 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا تھا۔