سراج الحق نے جماعت اسلامی کے امیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جماعت اسلامی کے دستور کے پابند اور ذاتی کاموں پر جماعت کے کاموں کو ترجیح دوں گا،نومنتخب امیر


ویب ڈیسک April 09, 2014
جماعت اسلامی کے دستور کے پابند اور ذاتی کاموں پر جماعت کے کاموں کو ترجیح دوں گا،نومنتخب امیر . فوٹو:ایکسپریس نیوز

صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سراج الحق نے جماعت اسلامی کے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں نومنتخب امیر کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق امیرمنورحسن ، لیاقت بلوچ سمیت دیگرمرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، ، حلف برداری کی تقریب کے بعد پارٹی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد دی جبکہ سابق امیر منور حسن اور مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے گلے مل کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو جماعت اسلامی کے ارکان نے نئے امیر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور اکثریت نے جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کے مقابلے میں سراج الحق کو نیا امیر منتخب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں