آسٹریلیا کے ٹی20 کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

2024 کا ورلڈکپ تک نہیں کھیلوں گا، اس لیے چاہتا ہوں ٹیم کو منصوبہ بندی کیلئے وقت دوں، فنچ


ویب ڈیسک February 07, 2023
2024 کا ورلڈکپ تک نہیں کھیلوں گا، اس لیے چاہتا ہوں ٹیم کو منصوبہ بندی کیلئے وقت دوں، فنچ (فوٹو: ٹوئٹر)

آسٹریلیا کی ٹی20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اور اوپننگ بلے باز ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ سال 2024 کا ورلڈکپ تک نہیں کھیلوں گا، یہ صحیح وقت ہے کہ دستبردار ہوجاؤں اور ٹیم کو اس ایونٹ کے لیے منصوبہ بندی کرنے کے لیے وقت دوں۔

انہوں نے کہا کہ 2021 میں پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتنا اور 2015 میں ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے ورلڈکپ جیتنا خوبصورت یادوں میں سے ایک ہے۔ فنچ نے کہا کہ آسٹریلیا کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا اور نامور کرکٹرز کے ساتھ کھیلنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔

مزید پڑھیں: پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا

قبل ازیں ایرون فنچ نے ستمبر میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جبکہ اس وقت وہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان تھے۔

انہوں نے 5 ٹیسٹ، 146 ایک روزہ بین الاقوامی اور 103 ٹی20 میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور سال 2021 میں انکی کپتانی میں آسٹریلیا نے پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتا۔ فنچ ٹی20 مقابلوں میں آسٹریلیا کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں انہوں نے 3 ہزار 120 رنز بنارکھے ہیں۔

واضح رہے کہ میلبورن رینیگیڈز کے لیے بگ بیش لیگ سمیت ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں