طالبان اپنے قیدی رہا کراکر ہماری ٹھکائی شروع کردیتے ہیں رحما ن ملک

طالبان کی نیتیں ٹھیک نہیں شاہد اللہ شاہد نے کل ہی وارننگ دی تھی جسے پڑھے لکھے لوگ سمجھ گئے تھے، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک April 09, 2014
دہشت گردی میں بی ایل اے اور طالبان کے ملوث نہ ہونے کی باتیں کسی صورت درست نہیں، رحمان ملک فوٹو:فائل

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان اپنے قیدی کو رہا کروانے کے بعد ہماری ٹھکائی شروع کردیتے ہیں۔

پمز اسپتال میں اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی میں بلوچ لبریشن آرمی اور طالبان کے ملوث نہ ہونے کی باتیں کسی صورت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی نیتیں ٹھیک نہیں، وہ مذاکرات کے نام پر اپنے ساتھیوں کو حکومت کی قید سے چھڑانے کے بعد ہماری ٹھکائی شروع کردیتے ہیں، گزشتہ روز کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے وارننگ دی تھی جسے پڑھے لکھے لوگ سمجھ گئے تھے۔

سابق دور حکومت میں وفاقی دارالحکومت کی حفاظت کے لئے خریدے گئے کروڑوں روپے کے اسکینر خراب نکلے کے سوال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں اسکینر ادھار پر لئے تھے اگر اس میں کہیں بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی پرلٹکا دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں