فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی ماں اور7 بچے ہلاک

بچوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان ہیں جن میں 5 لڑکیاں اور 2 لڑکے ہیں


ویب ڈیسک February 07, 2023
آتشزدگی میں باپ آگ بجاھنے کی کوشش میں بری طرح جھلس گیا، فوٹو: فائل

فرانس کے ایک گھر میں ناقص ڈرائر کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی میں ماں اور 7 بچے ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر چارلی سرمارنے میں ایک گھر میں کپڑے خشک کرنے والے ڈرائرخوف ناک آگ بھڑک اُٹھی خاندان کے سربراہ نے بیوی اور بچوں کو گھر کے زیرزمین منزل میں پناہ لینے کا کہا اور خود آگ بجھانے لگا۔

باپ آگ بجھانے کی کوشش میں بری طرح جھلس گیا جسے قریبی رہنے والے ایک فائر فائٹر نے بچایا اور اسپتال منتقل کیا جب کہ بیوی بچے جو زیر زمین منزل میں پناہ لیے ہوئے تھے دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ماں اور ان کے 2 سے 14 سال کی پانچ لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔ 7 میں سے 3 بچے خاتون کے پہلے شوہر سے تھے۔

زندہ بچ جانے والے باپ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ وہ بری طرح جھلس گئے ہیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔

ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ بیوی بچوں کی ہلاکت زیر زمین منزل میں پناہ لینے کی وجہ سے ہوئیں۔ وہ گھر سے باہر جاتے تو بچ سکتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں