کراچی میں 12 فروری کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 07, 2023
(فوٹو فائل)

شہر میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے تحت 12 فروری کے بعد درجہ حرارت دوبارہ گرے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل ملک میں داخل ہوگا جس سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

کراچی میں درجہ حرارت میں 2 ڈگری کمی ہوسکتی ہے البتہ سابقہ سسٹم جیسی سردی کی شدت ریکارڈ نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں