عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا

عمران خان نااہلی کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔ بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔


یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کا کیس، جمائما کا ڈیکلیریشن عدالت میں جمع

 

شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

 
Load Next Story