ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر

ملعون سلمان رشدی کا ایک ہاتھ بھی حملے میں ناکارہ ہوگیا تھا


ویب ڈیسک February 07, 2023
سلمان رشدی پر اکتوبر میں حملہ کیا گیا تھا، فوٹو: ٹوئٹر

توہین آمیز ناول لکھنے والے 75 سالہ ملعون سلمان رشدی کے چاقو حملے میں آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہونے کے بعد کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

ملعون سلمان رشدی کی تازہ تصویر امریکی میگزن نیو یورکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ یہ تصویر ملعون سلمان رشدی کے حالیہ انٹرویو کے درمیان لی گئی تھی۔

سلمان رشدی پر اکتوبر 2022 میں ایک چاقو بردار نوجوان نے نیویارک میں اُس وقت حملہ کیا تھا جب ملعون سلمان رشدی ایک تقریب سے خطاب کر رہا تھا۔ حملے میں اس کی ایک آنکھ ضائع اور ایک بازو ناکارہ ہوگیا تھا۔

ملعون سلمان رشدی کی یہ تصویر حملے کے بعد آنے والی پہلی تصویر ہے۔ ملعون نے ایک چشمہ پہنا ہوا ہے جس میں ضائع ہونے والی آنکھ کو گہرے رنگ کے شیشے سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ دوسری آنکھ کا شیشہ سفید اور شفاف ہے۔

انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ملعون سلمان رشدی نے بتایا کہ حملے کے بعد کافی نفسیاتی دباؤ ہے، لکھنے اور دیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ کچھ لکھتا بھی ہوں تو اگلے روز اسے مٹا دیتا ہوں۔

ملعون رشدی کا مزید کہنا تھا کہ چار مہینے گزر جانے کے باوجود میں اب تک حملے کے خوف سے نکل نہیں پایا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم

یاد رہے کہ حملے میں ملعون سلمان رشدی کے سینے پر چاقو کی 15 ضربیں لگی تھیں۔ حملہ آور نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں