چوہدری شجاعت اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات تحفظ پاکستان بل پرتبادلہ خیال

تحفظ پاکستان بل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،چوہدری شجاعت حسین


ویب ڈیسک April 09, 2014
سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل کی بھرپور مخالفت کریں گے، چوہدری شجاعت۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON: مسلم لیگ(ق) نے تحفظ پاکستان بل کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے سینیٹ میں بل کی مخالفت کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی میں منظور کیے جانے والے تحفظ پاکستان بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور(ق) لیگ سینیٹ میں بل کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بل پر مشترکہ مؤقف کی کوشش کررہی ہیں اور ہم بل کے خلاف حمایت کے لیے مزید رابطے کریں گے جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان بل منظور کیا گیا اور اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں بھی پھاڑ کر اسے کالا قانون قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |