عادت کے بعد ’کہانی سُنو‘ پچھلے 20 سالوں میں سب سے مشہور گانا ہے گوہر ممتاز

گوہر ممتاز کا کہنا تھا کہ انہیں خود بھی کیفی کا یہ گانا بےحد پسند ہے

(فائل فوٹو)

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کا کہنا ہے کہ ان کے بینڈ کے گانے 'عادت' کے بعد 'کہانی سنو' 20 سالوں بعد سب سے مشہور گانا ثابت ہوا ہے۔

دی جل بینڈ کا مشہورِ زمانہ گانا 'عادت' عاطف اسلم نے گایا تھا جبکہ اس گانے کے کمپوزر گوہر ممتاز ہیں یہ وہ گانا تھا جس نے اس بینڈ اور عاطف اسلم کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

عادت 20 برس پہلے ریلیز ہوا تھا تاہم اس کی مقبولیت آج بھی پہلے جیسی ہے اور مداح اسے آج بھی بےحد پسند کرتے ہیں۔

تاہم ان دنوں کوک اسٹوڈیو کے گانے کنا یاری سے مشہور لیاری سے تعلق رکھنے والے گلوکار کیفی خلیل کا گانا ' کہانی سُنو' ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by People Magazine Pakistan (@peoplemagazinepakistan)





عادت کے کمپوزر اور گلوکار گوہر ممتاز نے بھی کیفی کے گانے کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اگر پچھلے 20 سالوں میں 'عادت' کے بعد کوئی گانا بےحد مشہور ہوا ہے تو وہ 'کہانی سنو' ہے۔

گوہر ممتاز کا کہنا تھا کہ انہیں خود بھی کیفی کا یہ گانا بےحد پسند ہے کیفی نے اس گانے کیلئے بہترین شاعری اور سُروں کا انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ کیفی نے 'کہانی سنو' خود لکھا اور گا یا ہے جبکہ اس گانے کو انہو ں صرف 8 ماہ قبل اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا جس کو اب تک 80 ملین ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔

Load Next Story