ترکیہ اور شام میں زلزلہ 11 ہزار ہلاکتوں کے بعد وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

خراب موسم اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، حکام


ویب ڈیسک February 08, 2023
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تاحال سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

ترکی اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق متاثرین کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ سخت سردی میں لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ زلزلے سے متعدد علاقے مٹی کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ سڑکیں اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں