گلوبل لیپ ٹیک کنونشن پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
پاکستان سے 18آئی ٹی کمپنیاں اور 10اسٹارٹ اپس 4روزہ میگا ایونٹ میں حصہ لے رہے
سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والا گلوبل ٹیکنالوجی کنونشن لیپ پاکستانی ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے سعودی عرب کی ملٹی بلین ڈالر کی مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا۔
پاکستانی ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو امید ہے کہ سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی میں کی جانے والی خطیر سرمایہ کاری اور میگا پراجیکٹس پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کیلیے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے مینا ریجن میں اشتراک عمل کے بھرپور مواقع مہیا کریں گے۔
ریاض میں6فروری سے شروع ہونے والے اس چار روزہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے ایک لاکھ سے زائد ٹیک اینوویٹرز اور لیڈنگ ایکسپرٹ حصہ لے رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے اس عالمی میلے میں پاکستان بھی نمایاں طور پر شرکت کررہا ہے، اس سال ہونے والے شو میں پاکستان سے 18آئی ٹی کمپنیاں اور 10اسٹارٹ اپس حصہ لے رہے ہیں۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ کے تعاون سے خصوصی پویلین قائم کیا ہے جس میں 12کمپنیاں شامل ہیں۔
سافٹ ویرایز سروس اور کلاؤڈ ایپلی کیشنز بنانے والی پاکستانی آئی ٹی کمپنی Shispareکے سی ای او ارسلان خان نے لیپ کے پلیٹ فارم کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مڈل ایسٹ اور سعودی عرب پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کیلیے ان ٹیپ مارکیٹ ہے جہاں ہمارے لیے بھرپور امکانات موجود ہیں۔
لیپ میں شریک پاکستانی آئی ٹی فرم Sepia Solutionsکے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر محمد حنیف نے کہا کہ امریکا پاکستان کی روایتی مارکیٹ ہے تاہم اب یو رپ اور امریکا ریسیشن کا شکار ہیں جب کہ مڈل ایسٹ اور سعودی عرب کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے، مڈل ایسٹ اور سعودی عرب کی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آئی ٹی کی تدریس کے معیار کو انڈسٹری کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔
لیپ میں8پاکستانی اسٹارٹ اپس کو نمایاں کرنیوالے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اگنائٹ کے منیجر کمیونی کیشنز ندیم ناصر نے کہا کہ ڈیجیٹل کوآپریشن پاکستان کیلیے ایک بہت موثر پلیٹ فارم ہے،سعودی عرب کے زیر قیادت اس پلیٹ فارم نے پاکستان کو بہت فراخ دلی کے ساتھ موقع فراہم کیا۔
لیپ میں شریک پاکستان کے ایک منفرد اسٹارٹ اپ ایگری دنیا کے کو فاؤنڈر Ameet Tarbaniنے کہا کہ لیپ میں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے ،انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ایگری کلچر کماڈیٹیز کی امپورٹ کے لحاظ سے اچھی مارکیٹ ہے۔
استعمال شدہ اوون کے کپڑوں سے تیار شدہ ری سائیکل اوون کو بلاک چین اور جدید سینسرز کی مددسے ٹریس ایبل بنانے والے کراچی کے اسٹارٹ اپ داتانی میٹریل سائنس کمپنی کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر حسنین لاکھانی نے کہا کہ وہ لیپ کے پلیٹ فارم سے گلف اور سعودی مارکیٹ ایکسپلور کررہے ہیں ان کی ری سائیکل اور ٹریس ایبل اوون کی یورپ کی مارکیٹ میں کافی ڈیمانڈ ہے، اس سال لیپ کے پلیٹ فارم سے اسٹارٹ اپ کے کمپٹیشن ''راکٹ فیول'' میں چار پاکستانی اسٹارٹ اپس سیمی فائنل کے لیے منتخب ہوئے ہیں جن میں MyTM، ڈی جی کھاتہ، Valeemاور Gridizenشامل ہیں۔