شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا

نوزائیدہ بچی کی والدہ ، والد اور4 بھائی بہن زلزلے میں جاں بحق ہوگئے


ویب ڈیسک February 08, 2023
بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا :فوٹو:بی بی سی

شام کے مغربی علاقے میں ملبے تلے نوزائیدہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچی کی ماں زلزلے کے فوری بعد بچی کو جنم دینے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ زلزلے میں نومولود بچی کے والد،4 بھائی بہن اور خالہ بھی جاں بحق ہوگئے۔



امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نوزائیدہ بچی کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔بچی کے جسم پر متعدد زخم اور خراشیں تھیں اور شدید سردی کے باعث ہائپو تھرمیا ہوگیا تھا ۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت اب مستحکم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں

پیر کو شام اور ترکی میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں