نازیبا ویڈیو کیس دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جن نمبرزسے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے وہ دانیہ کے نہیں ہیں، وکیل

(فائل فوٹو)

سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ جن نمبرزسے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے وہ دانیہ کے نہیں ہیں جبکہ مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں نہیں ہے۔

دانیہ کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بنیاد پر دانیہ شاہ کو جیل بھیجا گیا ہے، یہ کیس کمزور ہے دانیہ کو ضمانت دی جائے۔


عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔


یاد رہے کہ ایف آئی اے کے مطابق انہوں نے ملزمہ دانیہ شاہ کو مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔


 
Load Next Story