عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی

دونوں بورڈز کو بیٹھ کر معاملے کا حل ڈھونڈنا چاہیئے، سابق آل راؤنڈر


ویب ڈیسک February 08, 2023
دونوں بورڈز کو بیٹھ کر معاملے کا حل ڈھونڈنا چاہیئے، سابق آل راؤنڈر (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے ایشیاکپ پاکستان بجائے کسی اور ملک میں کروانے کے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے فیصلے کی حمایت کردی۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ ایشیاکپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانا ایک بہترین آپشن ہے، اس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ ویسے بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی سے روکنے کے تصور سے متفق نہیں، البتہ میرے خیال میں دونوں بورڈز کو بیٹھ کر معاملے کا حل ڈھونڈنا چاہیئے ۔

مزید پڑھیں: ''بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا''

قبل ازیں پاکستان اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سمیت اعلیٰ حکام نے بحرین میں ملاقات کی تھی تاہم وینیو کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہ آسکا جبکہ بھارتی ٹیم کے ایشیاکپ کیلئے دورہ پاکستان پر بھی ڈیڈلاک برقرار رہا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیں: اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں