شام کے شہر حمس میں 2 کار بم دھماکے 25 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

دونوں بم دھماکے رہائشی علاقے میں ہوئے جس کے نتیجے میں ملٹری انٹیلی جنس کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا


ویب ڈیسک April 09, 2014
محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔ فوٹو:اے ایف پی

شام کے شہر حمس میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حمس میں 2 کاروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 25 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 107 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔


حکام کے مطابق دونوں بم دھماکے رہائشی علاقے میں ہوئے جہاں مختلف دفاتر بھی ہیں جبکہ دھماکوں کے باعث ملٹری انٹیلی جنس کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں