راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
گوتم اڈانی نے پچھلے 20 برسوں میں بی جے پی کو کتنے پیسے دئیے یہ جاننا ضروری ہے، راہول گاندھی
بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اورکانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور امیر ترین تاجر گوتم اڈانی کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارت کی پارلیمنٹ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور گوتم اڈانی کےتعلقات پر سوال اٹھا دئیے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ گوتم اڈانی 2014 میں امیر لوگوں کی فہرست میں 609 ویں نمبر پرتھا آج دوسرے نمبر پرہے۔ اڈانی کا بزنس 8 بلین ڈالر سے 140 بلین ڈالر کا کیسے ہوگیا۔ مودی سرکار میں سیب سے لے کر کیلوں تک کے کاروبار میں اڈانی کا نام ہی کیوں سامنے آتا ہے۔
راہول گاندھی نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارا وزیراعظم سری لنکا جا کر کہتا ہے کہ بجلی کا پروجیکٹ اڈانی کو دے دیں۔ یہ فارن پالیسی نہیں بلکہ یہ اڈانی کے بزنسز بنانے کی فارن پالیسی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ پہلے اڈانی کے طیارے میں مودی جاتے تھے اب مودی کے طیارے میں اڈانی جاتا ہے۔ اڈانی نے پچھلے 20 برسوں میں بی جے پی کو کتنے پیسے دئیے یہ جاننا بھارتی عوام کے لیے ضروری ہے۔