آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا نام سامنے آگیا

فائنل 7 سے 11 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک February 08, 2023
فائنل 7 سے 11 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے (فوٹو: فائل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کا شیڈول جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون کو ریزور ڈے رکھا گیا ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 135 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت 99 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

دوسری جانب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 9 فروری سے کھیلی جائے گی جس کے نتائج سامنے آنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال واضح ہوگی۔

اسی طرح سری لنکا کے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ویسٹ انڈیز کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز ہونا ابھی باقی ہیں۔

ٹیسٹ چیمپئین شپ میں سری لنکا کی تیسری اور جنوبی افریقہ کی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پہلا ایڈیشن کا فائنل 2021 میں ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلاگیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دےکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں