ملبے کے ڈھیر پر مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے بس باپ کی تصویر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی


ویب ڈیسک February 08, 2023
ترکیہ اور شام میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی، فوٹو: ٹوئٹر

ترکیہ اور شام میں دو روز قبل آنے والے خوفناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران انسانی المیے اور بے بسی کی کئی المناک داستانیں سامنے آرہی ہیں۔

ترکیہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غمزدہ اور بے بس باپ کو دیکھا جا سکتا ہے جو لاچارگی کے ساتھ ملبے تلے مکمل طور پر دبی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے اداس اور مایوس بیٹھا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : شام میں ملبے تلے دبی بچی 17 گھنٹے تک چھوٹی بہن کی ڈھال بنی رہی؛ ویڈیو وائرل

بیٹی ملبے تلے مکمل طور پر دبی ہوئی ہے اس کی صرف ہتھیلی ہی نظر آرہی ہے جسے بے بس باپ نے مضبوطی سے تھام رکھا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ غمزدہ باپ پوری رات بیٹی کا ہاتھ تھامے رکھا تھا لیکن صبح بیٹی نے دم توڑ دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں

باپ کی محبت اور شفقت نے گوارا نہ کیا کہ مردہ بیٹی کا ہاتھ چھوڑ دے۔ وہ بس اس انتظار میں ہے کہ ہیوی مشنری سے ملبہ ہٹایا جائے اور وہ اپنی 15 سالہ مردہ بیٹی امراک کی لاش کو ہی دیکھ سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں