فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پی ایس ایل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

نگران حکومت نے وہاب ریاض کو 12 فروری کی شب گورنر ہاؤس لاہور میں نگران صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے کی دعوت دی ہے


Muhammad Yousuf Anjum February 08, 2023
وہاب ریاض کو کھیلنے کی اجازت ملنے کا انحصار نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی صوابدید پر ہے (فوٹو: فائل)

فاسٹ بولر وہاب ریاض کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

وہاب ریاض کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیر کا حلف 12 فروری کو اٹھانے کا امکان ہے۔ وہاب ریاض وزیر بننے کے بعد پی ایس ایل 8 کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے وہاب ریاض سے رابطہ کیا ہے اور انہیں 12 فروری کی شب گورنر ہاؤس لاہور میں نگران صوبائی وزیر کا حلف اٹھانے کی دعوت دی گئی ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اُن سے حلف لیں گے۔

وہاب ریاض کے قریبی حلقوں کے مطابق نگران وزیر کھیل کا حلف اٹھانے اور مصروفیات بڑھنے کے بعد بائیں ہاتھ کے پیسر کا پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے، منسٹری کے بہت سے ایسے معاملات ہیں جو ان کی فوری توجہ کے متقاضی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کو کھیلنے کی اجازت ملنے کا انحصار نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی صوابدید پر ہے، بظاہر اس بات کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ وہاب ریاض نے حال ہی میں بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے ایک اوور میں 6 چھکے کھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |