ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا
بھارت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جہاز کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جبکہ مودی حکومت نے کوئی درخواست نہیں کی
ترکیہ کے المناک زلزلے پر بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امداد کیلئے جانے والے بھارتی فوج کے سی 17 طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ درحقیقت پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایسی کوئی درخواست موصول ہی نہیں ہوئی جبکہ بھارت میں ترکیہ کے سفیر نے بھی بھارتی طیارے کی پاکستان سے گزرنے کی درخواست سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔