شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ بھارت کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی

پٹھان نے چودہ روز میں 850 کروڑ سے زائد کا کاروبار کرلیا

فوٹو انٹرنیٹ

بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم 'پٹھان' نے بالی ووڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری اور یش راج کے بینر تلے بنائی جانے والی ایکشن اور سنسنی خیز فلم پٹھان نے 14 روز میں باکس آفس پر 850 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا۔

چودہویں دن کی کمائی کے بعد فلم 'پٹھان' رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں سے پانچویں سب سے زیادہ جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی۔

Load Next Story