انڈسٹری کوہلکی پھلکی کامیڈی فلموں کی ضرورت ہےگلفام

کامیڈینز سے صحیح معنوں میں کام لیاجائے توفلم انڈسٹری کابحران ختم ہوجائیگا

کامیڈینز سے صحیح معنوں میں کام لیاجائے توفلم انڈسٹری کابحران ختم ہوجائیگا۔ فوٹو : فائل

اداکار گلفام نے کہا ہے کہ کامیڈی فلمیں ہی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرسکتی ہیں۔


''پینڈو پرنس'' میں کیرئیر کا یادگار رول کر رہا ہوں وہ گذشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہے تھے۔ اداکار گلفام نے کہا کہ فلم کی تو مجھے کافی عرصہ سے آفرز ہورہی تھیں مگرچند ایک فلمیں کرنے کا تجربہ اچھا نہ رہا۔ ہدایتکار نے جو کردار سنایا اور شوٹ کیا وہ فلم جب لگی تو اس میں کچھ بھی نہیں تھا۔اس کے بعد فیصلہ کرلیا تھا کہ جب بھی فلم کی تو مرکزی کردار کرونگا ۔ اسی لیے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے فلم ''پینڈو پرنس'' کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جس میں عائشہ چوہدری اور صوبیہ خان سمیت تین اداکارائیں میری ہیروئنیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو اچھی اور معیاری کامیڈی فلم دیکھنے کو ملے اسی لیے پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو ایسی ہی ہلکی پھلکی کامیڈی فلموں کی ضرورت ہے جنھیں دیکھ کر فلم بینوں کے چہرے کھکھلا اٹھیں۔ہمارے پاس دنیا کے بہترین کامیڈین ہیں جنھیں اگر فلم والے صحیح معنوں میں ان سے کام لیں تو فلمی بحران دنوں میں ختم ہوجائے۔ میری فلم بینوں سے بھی درخواست ہے کہ موجودہ حالات میں بھی فلمیں بنانیوالوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سینماؤں میںبھی آئیں ۔
Load Next Story