شین وارن کی جائیداد کی تقسیم کیسے ہوگی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا


Sports Desk February 09, 2023
اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی۔

آنجہانی آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی، اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا، سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو کچھ نہیں ملے گا۔

وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31 فیصد ان کے بچوں کو دیا جائے گا، 9 فیصد فیملی کے دیگر افراد کو ملے گا، 7 فیصد بھائی جیسون کو ملے گا، 2 فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے

دوسری جانب میڈیا نے شین وارن کے موجودہ اثاثوں کی فہرست بھی شائع کردی ہے۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلیوی لیگ اسپنر شین وارن گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چھٹیاں گزارنے کے لیے تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں قائم اپنے ولا میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں