الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا

آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن ان کو ماننے کے سوا کوئی چارہ بھی نظر نہیں آ رہا، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 09, 2023
آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن ان کو ماننے کے سوا کوئی چارہ بھی نظر نہیں آ رہا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین پنجاب اسمبلی کی گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے عابد رضا، راو اجمل، رانا مشہود، عنیزے فاطمہ، راحیلہ خادم حسین سمیت دیگر نے ملاقاتیں کیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی اراکین نے مہنگائی کے ستائے عوام کے دلی جذبات وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچائے۔

اراکین نے کہا کہ عوام مہنگائی، بےروزگاری اور گرتی معیشت کے مسائل کی وجہ سے بے انتہا پریشان ہیں، اگر انتخابات ہوئے تو پارٹی کو مہنگائی کی موجودہ لہر بہا کر لے جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی لہر کا اندازہ ہے، معاشی صورتحال واقعی بہت خراب ہے، اس معاشی صورتحال میں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی غلطیوں بھگت رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن ان کو ماننے کے سوا کوئی چارہ بھی نظر نہیں آ رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد عوام کو کچھ نا کچھ فوری ریلیف دے سکیں، تمام اراکین اپنے اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو مہنگائی کی اصل وجوہات سے آگاہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں