لاہور زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے ملاقات

متاثرہ بچی کو مکمل قانونی و اخلاقی مدد فراہم کریں گے، ڈاکٹر انوش مسعود


ویب ڈیسک February 09, 2023
فوٹو: اسکرین گریب

غازی آباد میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 16 سالہ لڑکی نے والدین کے ہمراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود سے ملاقات کی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے متاثرہ بچی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ متاثرہ بچی کو مکمل قانونی و اخلاقی مدد فراہم کریں گے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کی مدد سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، جنسی ہراسگی اور تشدد کے واقعات معاشرے کے چہرے پر گھناؤنا داغ ہیں۔

واضح رہے کہ تھانہ غازی آباد پولیس نے گزشتہ منگل کو لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم الماس کو گرفتار کیا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم الماس دو ماہ سے لڑکی کو اسلحے کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ لڑکی گھر سے قرآن پڑھنے کے لیے محلے دار کے گھر جاتی تھی لیکن ملزم اسلحے کے زور پر زیارتی کرتا اور کسی کو بتانے پر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں