ہالی ووڈ کی ورکشاپ مکملسعید رضوی واشنگٹن پہنچ گئے
ورکشاپ میں بھارتی فلم سازوں اورہدایتکاروں سے پاکستانی فلم انڈسٹری پر گفتگو ہوئی سعید رضوی
سینئر ہدایتکار سعید رضوی جوہالی ووڈ اسٹوڈیو کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں چند روز نیویارک میں قیام کے بعد لاس اینجلس پہنچے
جہاں انھوں نے ہالی ووڈ اسٹوڈیو میں ہونے والے تین ہفتہ کے ٹرینگ ورکشاپ میں شرکت کی، امریکا سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ٹرینگ ورکشاپ میری سوچ سے بھی کہیں زیادہ بے حد معلوماتی اور بہترین ثابت ہوئی۔اس ورکشاپ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے فلم میکر ،ٹیکنیشنز نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، اس ورکشاپ میں میں واحد پاکستانی تھا۔انھوں نے کہا خاص طور سے بھارت سے آئے ہوئے فلم ساز، ہدایات کار اور ٹیکنیشنز نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے متعلق گفتگو کی۔
میں نے جب انھیں اپنی نئی فلم کے بارے میں بتایا تو انھوں نے اس پر نہ صرف حیرت کا اظہار کیا بلکہ مجھے بے حد سراہا انھوں نے کہا اگر پاکستان اور بھارت مشترکہ فلم سازی کا آغاز کریں تو ہم جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ بہترین کام کرسکتے ہیں،ہالی ووڈ ڈائریکٹرز سے بھی ملاقات میں میں نے بہت سی معلومات حاصل کیں،انھوں نے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا پاکستان سے بھی لوگوں کا یہاں آنا چاہیے پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پاکستانی فلم میکر اپنے ملک میں جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر فلمیں بنائیں۔