امید ہے میں اچھا شوہر ثابت ہوں گا شاداب خان
واضح رہے کہ شاداب خان آج اپنی دلہنیا لینے راولپنڈی پہنچے، اُن کی شریک حیات سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی ہیں۔
شاداب خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر دلہا بننے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری بارات ہے، جو میرے اور اہل خانہ کیلیے شاندار دن ہے'۔
انہوں نے لکھا کہ 'مجھے امید ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت ہوں گا'۔ اسی کے ساتھ شاداب خان نے اہل خانہ کی پرائیوسی کا خیال رکھنے پر تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔
Alhamdulilah. Today is a blessed day for me and my family. My baraat. I hope I can be a good husband to my wonderful wife. A huge thank you to everyone for respecting my family's privacy.
Wardrobe: Humayun Alamgir,
Styling: Tony & Guy,
واضح رہے کہ شاداب خان پاکستان سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے گزشتہ ماہ نکاح ہوا تھا۔ ایک روز قبل شاداب خان کے گھر مہندی کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سمیعہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔