وفاق اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع
مہم کا آغاز اسلام آباد کے 5 وفاقی تعلیمی اداروں سے کیا گیا، طلباء کو کم از کم 10 روپے دینے کی تاکید
ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے وفاق اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کردیا گیا۔
مہم کا آغاز اسلام آباد کے 5 وفاقی تعلیمی اداروں سے کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ نے پڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جمع ہونے والا فنڈ وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے زلزلہ متاثرین میں دیا جائے گا۔
زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے طلباء کو کم از کم 10 روپے دینے کی تاکید کی گئی ہے، اگلے مرحلے میں مہم کا دائرہ دیگر وفاقی تعلیمی اداروں تک بڑھایا جائے گا۔
وزیر تعلیم کی ہدایات پر سیکرٹری آئی بی سی سی غلام علی ملاح اور ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک نے فنڈ ریزنگ مہم کا جائزہ لیا۔
وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی سرکاری کالجز، جامعات اور اسکولز کو ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری اسکول ایجکیشن، سیکریٹری کلجز اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو بھیجے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں اپنی زیر نگرانی زلزلہ متاثرین کیلئے ڈونیشن ڈیسک قائم کریں۔