فیروز خان نے شرمین عبید چنائے کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا
نوٹس میں شرمین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے پر وہ فیروز خان سے تحریری معافی مانگیں
اداکار فیروز خان کی جانب سے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ فلمساز کی جانب سے فیروز خان کیخلاف سائبر ہراسمنٹ پر مبنی مہم چلائی گئی، شرمین عبید کے ٹوئٹر ہینڈل سے فیروز خان پر گھریلو تشدد میں ملوث ہونے سے متعلق ٹوئٹ کی گئیں جس کی وجہ سے اداکار کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور انہیں مالی نقصان ہوا۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 16 جنوری 2023 کو فیروز خان نے شرمین عبید کو تحریری معافی مانگنے کے لیے خط لکھا تھا اور 17 جنوری کو شرمین نے معافی سے انکار کیا تھا اور فلمساز نے محض شہرت کے لیے یہ مہم چلائی۔
لیگل نوٹس میں شرمین عبید سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے پر وہ فیروز خان سے تحریری معافی مانگیں بصورت دیگر 70 ملین ہرجانہ ادا کیا جائے اور شرمین عبید کیخلاف مقدمہ اور ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائیگا۔