چیف جسٹس کی مداخلت پر لاہور ہائی کورٹ پی ایس ایل کے مفت پاسز سے دستبردار
لاہور ہائی کورٹ نے پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کیلیے 30 وی آئی پی جبکہ ملتان کیلیے 25 وی پی آئی پاس طلب کیے تھے
لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی مداخلت پر ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے پاکستان سپر لیگ کے مفت پاسز کا پی سی بی کو لکھا جانے والا خط واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی، دونوں چیف جسٹس صاحبان کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، جس میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی مداخلت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کو ججز اور اہل خانہ کیلیے پی ایس ایل کے مفت پاسز کا خط واپس لے لیا۔
واضح رہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل پاسز اور چیئرمین باکس کے لیے خط لکھا اور پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے 30 وی وی آئی پی پاسز مانگے تھے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں ہونے والے ہر پی ایس ایل میچ کے لیے 25 وی وی آئی پی پاس بھی جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین باکس اور ریڈ وہیکل سٹیکرز بھی جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔