کراچی ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
نئی قیمتوں کا اطلاق 11 فروری سے ہوگا، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن
ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 11 فروری سے کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جائے گا۔
قیمت میں اضافے کے بعد دودھ 6113 روپے فی من سے بڑھ کر 6862 روپے من ہوجائے گا۔
اس وقت شہر میں دودھ 180 سے 190 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے، دودھ کی قیمت میں اضافے کے بعد مہنگائی کے ستائے شہریوں کی کمر مزید ٹوٹ جائے گی۔
کمشنر کراچی نے دسمبر 2022 میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرکے فی لیٹر خوردہ قیمت 180 روپے مقرر کی تھی۔