سُپر ماڈل حسنین لہری کی گاڑی کو اٹلی میں خطرناک حادثہ

میں نے سوچا کہ یہ حادثہ میری جان ضرور لے گا لیکن معجزانہ طور پر میں بچ گیا، حسنین لہری

(فائل فوٹو)

پاکستانی سُپر ماڈل حسنین لہری کی گاڑی کو اٹلی کے املفی کوسٹ میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیشن ماڈل حسنین لہری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے مداحوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ اٹلی کے املفی کوسٹ میں خوفناک کار حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

حسنین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ان کی جان بھی جا سکتی تھی تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گئے انہوں نے اپنی جان بچانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔



انہوں نے حادثے کا شکار اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری جان بچ گئی۔ حادثے کا اثر بہت برا تھا، یہ املفی کوسٹ کے سب سے اونچے مقام پر ہوا، میں نے سوچا کہ یہ میری جان ضرور لے گا لیکن معجزانہ طور پر میں بچ گیا۔ میں آج آپ کو یہ بتانے کے لیے موجود ہوں کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں۔ الحمدللہ ہر چیز کے لیے۔'








View this post on Instagram


A post shared by Hasnain Lehri (@hasnainlehri)




یاد رہے کہ حسنین لہری کا شمار پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈلز میں کیا جاتا ہے وہ مقامی اور بین الاقوامی فیشن برانڈز کے لئے ماڈلنگ کرتے ہیں۔
Load Next Story