شیخ رشید کا ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر پیر کو سماعت کا امکان ہے


ویب ڈیسک February 10, 2023
فائل فوٹو

آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگانے کے مقدمہ میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس پر پیر کو سماعت کا امکان ہے۔

شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ آصف زردای کے خلاف بیان پر مقدمہ درج کیا گیا جو متاثرہ فریق کی جانب سے کمپلینٹ پر نہیں بلکہ کسی اور شخص کی شکایت پر درج کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔ ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |