فیس بک پاسورڈ نہ دینے پر بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتار

ملزم توصیف نے بیوی کے بال مونڈنے کی ویڈیو بنا کر رشتے داروں کو دکھائی


ویب ڈیسک February 10, 2023
متاثرہ خاتون نے شوہر کیخلاف ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا تھا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

راولپنڈی میں فیس بک پاس ورڈ نہ دینے پر بیوی پرتشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد کے رہائشی شخص توصیف نے فیس بک کا پاس ورڈ نہ دینے پربیوی کے سرکے بال کاٹ دئیے تھے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم نے بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ملزم نے بیوی کے سرکے بال مونڈنے کی ویڈیوز بھی بنا کر رشتے داروں کو دکھائیں۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر کیخلاف ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی پوٹھو ہاروقاص خان نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او اور ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں