پی ایس ایل8 نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض ایکشن میں دیکھائی دینگے
فاسٹ بولر 12 فروری کو نگراں وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے
نگراں پنجاب حکومت کے وزیر کھیل اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے دستیاب ہوں گے، وہ 12 فروری کو پنجاب کے وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔
قبل ازیں وہاب کے وزیر کے طور پر بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے بوجھ کی وجہ پی ایس ایل 8 کھیلنے کے حوالے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا تھا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی درخواست پر نگراں چیف محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل حلف برداری کی تقریب جلد کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی تھی۔