پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کروانے کی درخواست مسترد
ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہی منعقد ہوں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات 16 کے بجائے 19 مارچ کو کروانے کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے متعلقہ حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی اور الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی چھٹی کے لیے خط لکھے گا۔
الیکشن کمیشن 60 روز میں ضمنی انتخابات کروانے کا پابند ہے، 19 مارچ کو الیکشن کروانے سے آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی۔