اسلام آباد دھماکا ہم نے کیا یونائیٹڈ بلوچ آرمی کڑیاں کہیں اور ملتی ہیں وزارت داخلہ

حملہ بلوچستان میں آپریشن کارد عمل ہے،مریدبلوچ،تنظیم کادعوی مضحکہ خیزہے،ترجمان وزارت داخلہ


Numainda Express April 10, 2014
اسلام آباد:سیکیورٹی اہلکارسبزی منڈی میں دھماکے کے بعد جائے وقوع پربکھری پھلوں کی پیٹیوںسے شواہد اکٹھا کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد سبزی منڈی بم دھماکے کی ذمے داری یونائیٹڈ بلوچستان آرمی نامی تنظیم کی جانب سے قبول کرنے پر وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ میں یونائیٹڈ بلوچستان آرمی میں ملوث نہیں ہے۔

اس تنظیم کا واقعہ کی ذمے داری قبول کرنا حیران کن ہی نہیں بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ اب تک کی حکومت، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروںکی تحقیقات کے مطابق اس واقعہ کی کڑیاں کہیں اور جا کر ملتی ہیں،اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں مکمل تحقیقات کے بعد ان کا پیچھا کیاجائے گا۔ این این آئی کے مطابق قبل ازیں کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نامی تنظیم کے ترجمان مرید بلوچ نے بدھ کی شب کوئٹہ میں ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کے نمائندے کونامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون پربتایاتھاکہ یہ حملہ ان کی تنظیم نے کیاہے،ترجمان نے کہا تھاکہ یہ حملہ بلوچستان میں ہونیوالے آپریشن کا رد عمل ہے، جب تک بلوچستان میں فورسزکی نگرانی میں آپریشن ختم نہیں ہوتا اس طرح کے دھماکے جاری رہیں گے۔واضح رہے کہ منگل کو بھی جعفر ایکسپریس پر بم حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے ہی قبول کی تھی۔نمائندے کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا کے ذمے داروںکو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دھماکہ سے متعلق کسی گروپ کا نام لینا قبل ازوقت ہے،دھماکے میںغریبوں کے بچوں کو یتیم کرنے والے اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکتے ۔انھوں نے کہاگزشتہ حکومت کے دورمیںچاراسکینرزسوکروڑ روپے میں خریدے گئے جن میں سے دوپاکستان آئے۔بدقسمتی سے درآمد شدہ اسکینرزبارودی موادکی جانچ پڑتال نہیںکر سکتے۔ انھوں نے کہا کہ واقعہ کی مختلف پہلوئوں کے پیش نظر تحقیقات کی جائیں گی۔ایک تحقیقات مقامی پولیس کریگی جبکہ دوسری تحقیقات جہاں سے یہ فروٹ لایاگیا وہاں کی پولیس کریگی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ سبزی منڈی دھماکے میںجاں بحق اورزخمی ہونے والوں کیلیے حکومت آئندہ چنددنوں میں امداد کا اعلان کریگی۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ہم مذاکرات کے دوران ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔تحقیقات ہونے کے بعد حکمت عملی اختیارکریں گے۔قبل ازیں وزیر داخلہ نے دھماکے کی جگہ کامعائنہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |