بلوچستان میں دھماکے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید
شہید ہونے والے افسران میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں
بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جارہا تھا ۔
آپریشن کے دوران آئی ای ڈی پھٹنے سے پاک فوج کے 2افسران شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے افسران میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، سیکورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، امن کے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے افسران میجر جواد اور کپتان صغیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات کیلیے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے مزموم مقاصد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، دہشت گرد امن کے لیے ہماری کوششوں کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں شہید ہونے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔