’راستہ‘ لندن فیشن ویک میں جانے والا پہلا پاکستانی برانڈ بن گیا

’راستہ‘ ایک گھریلو برانڈ ہے جو جنوبی ایشیائی ثقافت اور کلچر کو اپنے روز مرہ کے کپڑوں کے ذریعے اجاگر کرتا ہے

فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی فیشن کی تاریخ میں پہلی بار ملکی برانڈ 'راستہ' دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ لندن فیشن ویک میں ڈسپلے کیا جائے گا۔

'راستہ' ایک ہوم گراؤن برانڈ ہے جو جنوبی ایشیائی ثقافت اور کلچر کو اپنے روز مرہ کے کپڑوں کے ذریعے اجاگر کرتا ہے۔

لندن فیشن ویک کی جانب سے 'راستہ' کی گھریلو فیشن میں انقلاب کے ساتھ عالمی فیشن پر مضبوط گرفت کی بے حد تعریف کی گئی ہے۔


پاکستانی برانڈ کے نئے کلیکشن کو لندن فیشن ویک میں 17 فروروی کو ڈسپلے کیا جائے گا۔

'راستہ' کے برانڈ مینجر نے سوشل میڈیا پر خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'لندن ہم آپ کے پاس ایک نئے حیرت انگیز تجربے کے ساتھ آرہے ہیں'۔

لندن فیشن ویک سال میں دو بار فروری اور ستمبر میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں دنیا بھر سے 250 ڈیزائنروں کو ڈسپلے کیا جاتا ہے۔
Load Next Story