سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بل معاف کرنے کی منظوری

ای سی سی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 300 یونٹ سے کم استعمال کرنیوالے صارفین کے اگست اور ستمبر کے بل معاف کرنے کی منظوری


Irshad Ansari February 10, 2023
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے لیے اگست اور ستمبر کے بل معاف کرنے اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاسہوا، جس میں کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کمرشل صارفین کے لیے ستمبر 2022 کے مہینے کے بجلی کے بلوں کو اگلے بلنگ سائیکل تک مؤخر اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے اگست اور ستمبر 2022 کے مہینوں کے بجلی کے بل معاف کر دیے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی معافی کے لیے 10.34 بلین روپے کی اضافی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جبکہ اگست اور ستمبر 2022 کے مہینوں کے لیے لاگو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی ریکوری کی بھی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کی ایک اور سمری پر بھی غور کیا اور نظرثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کی بھی منظوری دیدی جبکہ وزارت دفاع کیلئے 45 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دیدی۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی بھی منظوری دیدی اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں