اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی بھی منظوری، اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا

—فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پیرا سیٹا مول سمیت مزید 20 ادویات کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 18 نئی ادویات کی بھی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں کے تعین کی منظوری دیدی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے ای سی سی کے اجلاس میں پیراسٹامول سادہ گولی 500 ملی گرام کی قیمت روپے میں 2.67 اور پیراسیٹامول ایکسٹرا ٹیبلٹ 500 ملی گرام کی قیمت 3.32 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کمرشل صارفین کے لیے ستمبر 2022 کے مہینے کے بجلی کے بلوں کو اگلے بلنگ سائیکل تک موخر کر دیا اور ای سی سی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کے دو ماہ کے بل بھی معاف کرنے کی مںظوری دی اور 10.34 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔


مزید پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بل معاف کرنے کی منظوری

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج عائد ہو گا، سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

 
Load Next Story