ورلڈ بینک کا ایف بی آر کے اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

ایف بی آر اور ورلڈ بینک کا منصوبے کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق


Irshad Ansari February 10, 2023
فوٹو فائل

عالمی بینک نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سیلز ٹیکس ہم آہنگی کیلئے کی جانیوالی اصلاحات کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکردیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اس حوالے سے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورگس نے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہسین کے ہمراہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی ہے جس میں ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے ایف بی آر کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں اس موقع پر عالمی بینک کے تعاون سے جاری پاکستان ریزز ریوینیو پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، یہ پروگرام ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور ریونیو کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

ملاقات میں پراجیکٹ کی پیشرفت پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے عالمی بینک اور ایف بی آر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی جس سے ٹیکس انتظامیہ کو مزید معاونت حاصل ہو گی۔

ملاقات میں ایف بی آر اور ورلڈ بینک نے منصوبے کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں