کراچی میں بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 4 کارندے گرفتار

4 کاریں برآمد، ملزمان کراچی سے چوری کی گئی کاریں بلوچستان میں لیجا کر فروخت کرتے تھے، ترجمان اے وی ایل سی


ویب ڈیسک February 10, 2023
—فوٹو:ایکسپریس

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے و نشاندہی پر 4 کاریں برآمد کرلیں جبکہ ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار کار لفٹر گروہ لیاری سے اپنے گروپ کا آپریٹ کرتے تھے اور کراچی سے چوری کی گئی کاریں بلوچستان میں لیجا کر فروخت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت عرفان شاہ، راحیل ، ضمیر شاہ اور سکندر شاہ کے نام سے کی گئی جبکہ ملزمان کے قبضے سے ملنے والی 4 کاریں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق اے وی ایل سی سٹی ڈویژن کے ہاتھوں گرفتار کار لفٹرز عادی جرائم پیشہ اور شہر سے کاریں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان کراچی سے ایک درجن سے زائد کاریں چوری کر کے بلوچستان لیجا کر فروخت کرچکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ چوری کی گئی کاریں بلوچستان میں عبید اللہ آسکانی کو فروخت کرتے ہیں، ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ملنے والی ایک کار کا چیسز مٹا دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل گرفتار کار لفٹرز کے مفرور ساتھی ارشد علی اور کاروں کے خریدار عبیداللہ آسکانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، ملزمان کے قبضے سے ملنے والی کاریں سعود آباد ، فریئر ، فیروز آباد اور ائیر پورٹ کے علاقے سے چوری کی گئی تھیں جن کے مقدمات ان تھانوں میں درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں