ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے فنڈ فعال کردیا

غم کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان


Staff Reporter February 10, 2023
عبدالقدوس بزنجو۔ : فوٹو : فائل

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے فنڈ فعال کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مخیر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فنڈز ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کریں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران اپنی بنیادی تنخواہ کا نصف عطیہ کرینگے جبکہ گریڈ 1 تا 19 کے اہلکار و افسران اپنی بنیادی تنخواہ سے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرینگے۔

زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز اکاؤنٹ نمبر 4244015352 برانچ کوڈ 0051 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |