بھارت میں نئی حکومت قائم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائینگے اسحٰق ڈار

نواز شریف بھارت کے ساتھ تجارت کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلیے اپنے عزم پر قائم ہیں، امریکی تھنک ٹینک سے خطاب


Online April 10, 2014
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت میں نئی حکومت قائم ہوتے ہی پاک بھارت مذاکرات کا عمل ایک بار پھر شروع ہو جائے گا۔

حکومت کو پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے بھارت کی ساتھ تجارت کے فروغ اور بلارکاوٹ مارکیٹ تک رسائی کی تجویز دے دی گئی ہے، وزیراعظم نواز شریف بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ دورہ امریکاکے موقع پر امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ حالیہ مذاکراتی عمل پھر سے شروع کرنے کا خواہاں اور بھارت میں نئی حکومت کی تشکیل کا منتظر ہے۔

نئی حکومت قائم ہوتے ہی بھارت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ پھر سے شروع ہوجائے گا جس میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے بلارکاوٹ مارکیٹ رسائی، این ڈی ایم اے اور منفی تجارتی اشیا کی لسٹ کم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت کی امید ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابات کے دوران بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے جس عزم کا اعادہ کیا تھا وہ اس پر قائم اور مذاکراتی عمل کو1999کی سطح پر لانے کے خواہاں ہیں تاہم یہ وقت وہ سب کچھ کرنے کا نہیں چونکہ بھارت میں انتخابات ہورہے ہیں اور معلوم نہیں کونسی حکومت آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں